چینی ماہرین ٹیوٹا اساتذہ اور طلباء کو جدیدتربیت فراہم کرنے کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے،عرفان قیصر شیخ

منگل 22 نومبر 2016 13:44

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) چین سے تین ماسٹر ٹرینر ٹیوٹا اساتذہ اور طلباء کو کنسٹرکشن سیکٹر میں جدیدتربیت فراہم کرنے کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے،اس سلسلے میں چنگ تائو کنسٹرکشن انجینئرنگ ووکیشنل سکول چین اورٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے مطابق ٹیوٹا کوکوانٹٹی سروئیر،سٹیل فکسر اور کارپینٹرکیلئے ماسٹر ٹرینر فراہم کئے جائیںگے،چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور پرنسپل چنگ تائو کنسٹرکشن انجینئرنگ ووکیشنل سکول چین کے یائو ینگ نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر چنگ تائو کنسٹرکشن انجینئرنگ ووکیشنل سکول چین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فینشان ژو، بائوژی، وانگ ہائیگینگ، احمد ما، فرگشان ژو، پانبولیانگ اور کیلوئی ، ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، عامر عزیز، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، عمر فاروق، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، عظمی نادیہ ،عائشہ قاضی، مقصود احمد،امبرچٹھہ، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے،عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کنسٹرکشن کے شعبے میں چینی ماسٹر ٹرینرز کو پاکستان بلوایا جائے گااور اس کے بعد الیکٹریکل ،مکینیکل اور دیگر شعبوں میں چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ ٹیوٹا کے نوجوان جدید تربیت حاصل کر سکیں،ان اقدامات سے صوبہ پنجاب میںووکیشنل ٹریننگ کا فروغ ہوگا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر ماہر افرادی قوت دستیاب ہو گی،چیئر پرسن ٹیوٹا نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ ٹیوٹا اپنے 20اساتذہ کو 2ماہ کی جد ید ٹریننگ دلوانے کیلئے آئندہ ماہ چین بھجوا رہی ہے،ان کا انتخاب6رکنی ٹیم کرے گی جس کو وزیر اعلی پنجاب نے تشکیل دیا ہے، اس کمیٹی میںٹیوٹا کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلی حکام بھی شامل ہیں،ٹیوٹا اساتذہ کو چین میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ ، ڈائنگ اینڈ فنشنگ انجینئرنگ اورکلاتھ اینڈ ڈیزائن انجینئرنگ میں تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :