سیڈ کارپوریشن کوکاشتکاروں میں معیاری بیجوںکی فراہمی کیلئے ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت

منگل 22 نومبر 2016 13:18

فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کو قصبات کی سطح تک کاشتکاروںکو معیاری بیجوںکی فراہمی کیلئے ڈیلرشپ نیٹ ورک میں توسیع کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو گھرکی دہلیز کے قریب ترین حکومت کے منظور شدہ ، معیاری ، صاف ستھرے ، آلائشوں سے پاک ، بیماریوںسے محفوظ بیجوں کی مقررہ نرخوں پر بآسانی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ وہ اپنے موجودہ ڈیلر شپ نیٹ ورک میں زیادہ سے زیادہ توسیع کریں اور اس نیٹ ورک کو اگر ممکن ہو سکے تو قصبات کی سطح تک بھی وسعت فراہم کی جائے ۔انہوںنے بتایاکہ حکومت کاشتکاروں کو معیاری کھادوں ، بہترین زرعی ادویات اور ہر قسم کی آلائشوں سے پاک بیجوں کی فراہمی کیلئے فرٹیلائزرز اینڈ پیسٹی سائیڈز و سیڈ ایکٹ میں مناسب ترامیم کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو خالص کھادیں،ز رعی ادویات اور معیاری بیج فراہم ہوسکیں اور زرعی اجناس کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ بھی یقینی بنایاجاسکے۔