لندن مارکیٹ میں اربیکا کافی اور خام چینی کے نرخوں میں اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 13:06

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) لندن میں اربیکا کافی اور خام چینی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ برازیلی کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث ان اشیاء کی ترسیل میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں مارچ کیلئے اربیکا کافی کے سودے 0.60 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 1.6270 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔اسی عرصے کیلئے خام چینی کے سودے 0.13 امریکی سینٹ (0.65 فیصد) بڑھ کر 20.28 سینٹ فی پونڈ رہے۔روبسٹا کافی کے جنوری کیلئے سودے 23 ڈالر (1.1 فیصد) گر کر 2129 ڈالر فی ٹن طے پائے۔مارچ کیلئے سفید چینی کے سودے 1.20 ڈالر (0.2 فیصد) بڑھنے کے بعد 537.10 ڈالر فی ٹن طے پائے۔