ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 13:04

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور چین میں طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 14.6 ین (7 فیصد) بڑھ کر 224.1 ین (2.02 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی کمپوزٹ ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 965 یوان بڑھ کر 17130 یوان (2484 ڈالر) فی ٹن طے پائے جو کہ جون 2015 ء کے بعد بلند ترین نرخ ہیں۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 4.1 امریکی سینٹ بڑھ کر 173 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔