کاشتکار مسور کی فصل کو کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، ماہرین زراعت

منگل 22 نومبر 2016 12:07

سلانوالی۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مسور کے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔

(جاری ہے)

ٹاڈکی سنڈی پھلیوں میں سوراخ کر کے اندر داخل ہوجاتی ہے اوردانوں کو کھاتی رہتی ہے، سست تیلا پتوں کا رس چوسنے کے ساتھ ساتھ لیسدارمادہ خارج کرتا ہے جس سے پتوں پر کالی پھپھوندی اگ آتی ہے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ کیڑا وائرسی بیماریاں پھیلانے کاباعث بھی بنتا ہے ان کیڑوں کے طبعی انسداد کے لئے کھیتوں میں ٹرایکو گراما کارڈ لگائیں ٹوکا اگتی ہوئی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹ کر کھاتا ہے جس سے پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے چور کیڑے کی سنڈیاں دن کے وقت پودو ں کے قریب چھپی رہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :