حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم دینے پر راضی ہو گئی

منگل 22 نومبر 2016 11:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء)حکومت کی جانب سے معمولی ٹیکس کی ادائیگی پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اربوں کھربوں کا کالا دھن سفید کرنے کا موقع دینے کیلئے ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تین سے چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پرکالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا جائے گا اورذرائع آمدن بھی نہیں پو چھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس ایمنسٹی دینے پر راضی ہوگئی ہے۔اسکیم کے تحت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو معمولی ٹیکس ادائیگی پر کالا دھن سفید کرنے کی اجازت ہو گی۔ ڈی سی اور ایف بی آر ریٹس کے درمیان فرق پر 3 سے 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے اور مرحلہ وار جائیداد کی قیمتوں کو مارکیٹ نرخوں پر کیا جائے گا۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو نیشنل ٹیکس نمبر سے مشروط کیا جائے اورجائیداد کی قیمتوں کے قانون کو تین ماہ کے لئے موخر کردیا جائے۔