چوبیس گھنٹوں کے دوران 47مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے، ترجمان پولیس

پیر 21 نومبر 2016 23:16

فیصل آباد ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن47مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 47مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 39 اشتہاری مجرمان،05ٹارگٹ ایفنڈرزاور03عدالتی مفرورشامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 04عددپسٹل ،ایک عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں1985 گرام چرس اور45لیٹر شراب بشمول چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :