گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 23:16

فیصل آباد ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اورک کے زیر اہتمام(Crystal Structure Determination by X-Ray Crystallography)کے موضوع پر ایک روزہ معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈین کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر تھے، انہوں نے بتایا کہ کہ نیوکیمپس میں اس حوالے سے ایک سنٹرل ہائی ٹیک لیب بنائی گئی ہے جس میں ریسرچرز اور انڈسٹری سے وابستہ لوگ اس لیب سے استفادہ کر سکتے ہیں اس موقعہ پر یونیورسٹی آف کیلگری کینیڈا سے آئے خصوصی انسٹرکٹر پروفیسر ڈاکٹر مسعود پرویز نے اس ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہ کیا اس کے بنیاد ی تصورات اور کرسٹیلوگرافی کیا ہوتی ہے اور اس کا بنیادی مقصد کیا ہے اور یہ مشین کیسے کام کرتی ہے کے بارے میں لیکچر دیا ، انہوں نے کہا کہ یہ ایسی ٹیکنیک ہے جوایکس۔

(جاری ہے)

آر۔ڈی ٹیکنیک سے معلوم کیجاتی ہے اور کیسے اس ایکس آر ڈی ایکوایپمنٹ سے کرسٹل سٹرکچر معلوم کیا جاتا ہے، بعد ازاں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر محمد رضوان نے اس حوالے سے اسے استعمال کرنے کے طریقے بھی بتائے، اس ورکشاپ میں جن دیگر شرکاء نے شرکت ان میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد سیف، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد آکاش، ڈاکٹر عاصم منشاء کے علاوہ طلباء وطالبات بھی شامل تھے ڈائریکٹر اورک خالد محمود ضیاء نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں ڈین کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔