سی پیک کے تحت 51 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے ملکوں کی طرف سے مزید 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے، صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 21 نومبر 2016 23:15

فیصل آباد ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 51 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے ملکوں کی طرف سے مزید 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے تاہم اس سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت اور صنعتکاروں دونوںکی طرف سے پیشگی تیاری ضروری ہے۔

وہ پیر کے روز میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ 13 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں فیصل آباد کا حصہ 55فیصد سے بھی زائد ہے لیکن گزشتہ دس سالوں سے اس شعبہ کو دانستہ طور پر نظر اندار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کیلئے دھاگہ کی طرح بجلی اور گیس بھی خام مال کی حیثیت رکھتی ہے مگر پہلے ان دونوں کی قلت سے کئی بڑے بڑے یونٹ بند ہو گئے ۔ اب حکومت نے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے مگر گیس کی سپلائی بند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فراہمی کے ساتھ ان کی قیمتوں کو دوسرے علاقائی ملکوں کے برابر لانا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :