کراچی،چہلم کے موقع پر غیرمعمولی سیکورٹی اقدامات پر آئی جی سندھ کی پولیس افسران اور جوانوں کو شاباش

پیر 21 نومبر 2016 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر غیرمعمولی سیکورٹی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنانے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی تمام رینج اور باالخصوص کراچی پولیس رینج کے افسران اور جوانوں کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر سے جاری ایک پیغام میں آئی جی سندھ نے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی حکمت عملی لائحہ عمل کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے پولیس ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور مؤثر کاوشوں کو یقینی بناتی رہے گی۔#

متعلقہ عنوان :