سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاجر،کاروباری شخصیت کو مخصوص مزدور نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قراردیدیا،تحریری فیصلہ جاری

پیر 21 نومبر 2016 23:09

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاجر،کاروباری شخصیت کو مخصوص مزدور ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے مزدور نشست اہلیت کیس کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں مزدور سیٹ پر الیکشن کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تاجر،کاروباری شخصیت کو مخصوص مزدور نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قراردیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی نشست پر صرف وہی الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا جس کا ذریعہ معاش جسمانی مشقت سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں مزدور کی تعریف میں کہا گیا کہ معاش/ غذا کیلئے جسمانی مشقت پر یقین رکھنے والے مزدور کی تعریف پر پورا ترتے ہیں۔ سپریم کورٹ تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،جسٹس فیصل عرب نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ مزدور کی نشست پر الیکشن لڑنے والے کاروباری ملک عابد حسین کی اپیل پر تحریر کیا ۔ ملک عابد حسین کے کاغذات اپیلیٹ اتھارٹی اور ہائی کورٹ نے مزدور کی نشست پر مسترد کر دیے تھے۔عدالت میں عابد حسین نے تسلیم کیا وہ ایل پی جی گیس کا ڈیلر،ٹریڈ یونین کا صدر ہے۔