Live Updates

تحریک انصاف کا نہ کوئی ماضی تھا نہ مستقبل ہے،ہر کوئی عمران خان کی شادی کی بات کرتا ہے کوئی مجھ سے بھی پوچھ لے،مولانا فضل الرحمان

پیر 21 نومبر 2016 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی ماضی تھا نہ مستقبل ہے،ہر کوئی عمران خان کی شادی کی بات کرتا ہے کوئی مجھ سے بھی پوچھ لے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بات لاہور میں جہانگیر بدر کے انتقال پر تعزیت کے بعد ان کے گھر سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر گراس روٹ سے اٴْٹھنے والے وضع دار سیاست دان تھے۔سربراہ تحریک انصاف کی تیسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ازرائے تفنن کہا کہ میڈیا عمران خان کی شادی کرانے پر تٴْلا ہوا ہے ہر کوئی اس کی شادی کی بات کررہا ہے کوئی میری شادی کا پوچھ لے،عمران خان کا نہ کوئی ماضی تھا اور نہ ہی مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو پا ک چین اقتصادی منصوبے کے بارے میں کچھ پتا نہیں اٴْن کے اعتراضات بلاوجہ اور معلومات کی کمی کی بناء پر ہیں،سی پیک منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔آرمی چیف کی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے حوالے سے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف اور ان کے خاندان کی پاکستان کے لیے بہت قربانیاں ہیں اٴْن کے خاندان نے دو نشان حیدر پانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جب کہ ضرب ِ عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے میں بھی آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے تا ہم اس سلسلے میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔پاناما لیکس کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا مستقبل سپریم کورٹ میں دعوے دائر کرنے والوں کا پیچھا کر رہا ہے،دعویٰ کرنے والوں کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات