شاہرائوں پرروڈ حادثات کی روک تھام اور دوران سفر جان ومال کا تحفظ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے ہی ممکن ہے،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد

پیر 21 نومبر 2016 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) شاہرائوں پرروڈ حادثات کی روک تھام اور دورانِ سفر جان ومال کا تحفظ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے ہی ممکن ہے دورانِ ڈرائیونگ ذرا سی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے شاہرائوں پر سفر کرنے ، ڈرائیونگ کرنے، روڈ کراسنگ اور پیدل سفر کے قوائط و ضوابط ہوتے ہیں لہذاء ہر روڈ یوزرز کا فرض ہے کہ وہ ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی قوانین اور روڈ سینس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرے تاکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور رویے سے روڈ حادثات کی وجہ سے ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے اس حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے اور اس کا دائرہ کار تحصیل ہائے تک بڑھا دیا گیا ہے ا س امر کاا ظہار چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ریسکیو 1122چاندنی چوک کے آفس میں اتوار کو’’ٹریفک حادثات کے متاثرین کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبد الرحمن ، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن یونٹ کے افسران اور ریسکیو 1122کے افسران و عملہ موجود تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ ریسکیو1122عوام الناس کو شاہرائوں پر ہونے والے خدانخواستہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرتی ہے اور پوری کوشش سے اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہے ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے اس کی پابندی کرنا ہر روڈ یوزرز پر لازم ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمن نے ریسکیو 1122کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی سیمینار کے بعد مری رو ڈ اور راول روڈ پر آگاہی داک بھی منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے ٹریفک حادثات سے بچائو کے حوالے سے آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر سلوگن لکھی ہوئی تھی کہ ’’آیئے ٹریفک حادثات کے خاتمے کے لئے ہر فرد کردار ادا کرے اور ان وجوہات کو جان کر اس سے احتیاط کریں جن سے روڈ حادثہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ‘‘۔

متعلقہ عنوان :