پنگریو کے نواحی گائوں خدا بخش کھوسو میں بائولے کتے کے کاٹنے سے پندرہ سالہ نوجوان زخمی

پیر 21 نومبر 2016 22:41

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) پنگریو کے نواحی گائوں خدا بخش کھوسو میں بائولے کتے کے کاٹنے سے پندرہ سالہ نوجوان ذکاء اللہ کھوسو زخمی ہوگیا جسے صحت مرکز پنگریو لایا گیا مگر صحت مرکز میں ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے زخمی نوجوان کو سول اسپتال بدین ریفر کر دیا گیا ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین ختم ہوچکی ہے اس لئے متاثرہ مریضوں کو سول اسپتال بدین ریفر کیا جا رہا ہے دوسری جانب پنگریو کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے شہر کے صحت مرکز میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت مرکز پنگریو میں کتے کے کاٹے کی ویکسین فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ مریضوں کو بدین اور دیگر دور دراز شہروں کے اسپتالوں میں ریفر کئے جانے کا سلسلہ بند ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :