تحر یک انصاف حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف تحر یک کو منطقی انجا م تک جا ری رکھے گی،چوہدر ی اشفا ق

پیر 21 نومبر 2016 22:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)تحریک انصاف ویسٹ پنجاب ریجن کے صد رچوہدر ی اشفا ق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف تحر یک کو منطقی انجا م تک جا ری رکھے گی۔ نواز لیگ کر پشن کی دلد ل میں دھنس چکی ہے ۔ قطر ی شہز ادے کا عدالت عظمیٰ میں پیش کر دہ خط اس ملک کے بیس کر وڑ عوام کے سا تھ ایک گھنا ئو نا مذا ق ہے پی ٹی آئی ضلع کونسل فیصل آباد میں مضبو ط اپو زیشن کا کر دار اداکر ے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے فیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر رانا سفیان کی ہمشیرہ آزاد حیثیت سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل منو رسلطانہ نے تحر یک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پر یس کانفر نس میں تحصیل صدر پی ٹی آئی جڑانوالہ خان بہاد ر ڈوگر ، ضلعی کوآرڈینیٹرسلیم جہانگیر چٹھہ ، ضلعی صدر ویلفیئر ونگ منو ر منج، یوتھ ونگ پی ٹی آئی، آئی ایس ایف ، وکلا ء ونگ کے عہد ید اران کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

چوہد ری اشفا ق نے کہا کہ رانا سفیان پی ٹی آئی کا قا بل قد ر اثاثہ ہیں اور حکومت کی تمام تر تر غیب اور لالچ کے باو جو د آزاد حیثیت سے سیٹ جیت کر جس طر ح انہوں نے پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیا ر کی ہے وہ انتہائی قا بل تحسین ہے۔ رانا سفیان نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا عمران خان اورتحریک انصاف کے سا تھ ہے ۔ضلع کونسل کی سیٹ پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا اور کا میا بی حا صل کر نا ایک اعصا ب شکن مر حلہ تھا جس میں انہیں اللہ کے فضل و کر م اور دوستوں کے تعاون سے فتح ملی۔

قبل ازیں چوہدری اشفا ق کی آمد پر ان کا پھولوں کی پتیوں اور ہار پہنا کر شا ند ار استقبال کیا گیا۔ کا رکنان نے اس مو قع پر گو نو از گو اور گلی گلی میں شو ر ہے نواز شر یف چو ر ہے کے نعرے بھی لگائے ۔