2018کے عام انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) دو بارہ بھا ری اکثریت سے بر سر اقتدار آئیگی، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر ان کی ضما نتیں ضبط کر ائینگے ، نوا ز شریف نے ملک کو معا شی طور پر مستحکم اور مضبوط بنا کر ترقیا فتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے ، سی پیک منصو بے سے سب سے زیادہ فا ئدہ خیبرپختونخوا اور بلو چستان کو پہنچے گا، بعض قوتیں سی پیک منصو بے کو متنازعہ بنا نے کے کو ششیں کرر ہی ہیں

وزیر اعظم کے مشیراور مسلم لیگ ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 22:24

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیراور مسلم لیگ ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) دو بارہ بھا ری اکثریت سے بر سر اقتدار آئیگی ۔ پی ٹی ائی کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر ان کی ضما نتیں ضبط کر ادے گی ،میاں نوا ز شریف نے ملک کو معا شی طور پر مستحکم اور مضبوط بنا کر ترقیا فتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے ، سی پیک منصو بے سے سب سے زیادہ فا ئدہ خیبرپختونخواہ اور بلو چستان کو پہنچے گا بعض قوتیں سی پیک منصو بے کو متنازعہ بنا نے کے کو ششیں کرر ہی ہیں ۔

وہ پیر کی شام تخت بھائی کے نو احی علا قے میاں محمد دین کلے میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل (مردان)اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں عبدالر حمن کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی جمشیدخان مہمند مسلم لیگ ن ضلع مردان کے صدر عنا یت شاہ باچہ ایڈوکیٹ،یوتھ ونگ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد، تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری ڈا کٹر رحمت گل ، سینئر نا ئب صدر شیر علی سیدزلمے ،عمران شہید فائونڈیشن کے چیئرمین ثا قب علی خان اور ایم ایس ایف کے صو بائی جنرل سیکرٹری عا بد یو سفزئی بھی موجود تھے ۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میاں نواز شریف کی دانشمندانہ فیصلوں کے باعث ملک ما لیاتی بحران سے نکل آیا ہیں ۔ملک بھر میں بجلی ، سوئی گیس اور بڑے بڑے منصو بوں پر کام جا ری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کے پاکستان آمد کے موقع پر با ئیکاٹ سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ اور پختون قوم کے ساتھ بار بار دھو کوں اور فریب کے باعث عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہے ۔

2018کے عام انتخا بات میں پختون قوم ان کی نا کامی پر مہر ثبت کر کے نجات حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے صو بہ خیبر پختونخواہ میں بڑے بڑے منصو بوں پر کام شروع کیاہے جس سے صو بے میں خوشخالی اور معا شی استحکام آئے گا ۔ جبکہ آئندہ برس بجلی کے بڑے بڑے منصو بوں کی تکمیل سے ملک کی بجلی ضروریات پوری ہونگی اور ضرورت سے زا ئد بجلی دوسروں کو فروخت کی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخا بات میں صو بے کے عوام پی ٹی آئی سے اپنی زیا دتیوں کا بدلہ لینگے۔ اور ان کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ۔