ڈی جی فوڈ اتھارٹی نوراالامین مینگل کل پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا افتتاح کریں گے

پیر 21 نومبر 2016 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا افتتاح ڈی جی فوڈ اتھارٹی نوراالامین مینگل کل (منگل کو )کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت سیٹلائٹ ٹائون چاندنی چوک راولپنڈی میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کا دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے عدنان اکرم کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی مقرر کر دیا ہے۔ عدنان اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام سے عوام کو خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :