لاہور،چہلم کے موقع پر ذوالجناح اور تعزیت کا جلوس ز حویلی الف شاہ سے برآمد ہو ا، کربلا گامے شاہ پہنچ پر اختتام پذیر ہوا

پیر 21 نومبر 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) حضرت امام حسین کے رسم چہلم کے موقع پر ذوالجناح اور تعزیت کا جلوس گزشتہ روز حویلی الف شاہ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پہنچ پر اختتام پذیر ہو گیا جلوس کی سیکورٹی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے جلوس کے روٹ کی طرف جانے والے راستوں کو خار دار تاریں اور کینٹرز لگا کر بند رکھا گیا ۔ شہر میں موٹر کی سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی ۔

روٹس میں خاص طور پانی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس میں عزاداروں نے نواسہ رسول امام حسین کے شبیہ تابوت، علم اور ذوالجناح شامل تھے ، جن سے عزادار اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کررہے ۔ ذاکرین اور نوحہ خواں دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی کربلا والوں کی قربانی کا تذکرہ کررہے ہیں ،جنہیں سن کر عزادار اشک بہاتے اور ماتم کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوں کے اطراف میں خار داریں تاریں لگائی گئیں جبکہ مین گزر گاہ میں آنیوالی عمارات کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے پورے راستے کی سراغ راساں کتوں کے ذریعے چیکنگ کرنے کے علاوہ جلوس کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے سیکورٹی کے فول پروف بنانے کے لیے جلوس میں داخل ہونے والے شخص کی میٹل ڈیٹکٹر سے بھی تلاشی لی گئی ۔ جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بعدازمغر ب کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیااور موبائل سروس بحال ہو گئی۔(سعید )

متعلقہ عنوان :