بھکر، چہلم امام حسینؓکے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات

آرمی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کا پولیس افسرا ن کے ہمراہ فلیگ مارچ

پیر 21 نومبر 2016 22:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) چہلم حضرت امام حسینؓکے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات میںمعاونت کیلئے بھکر آئے ہوئے آرمی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں نے پولیس افسرا ن کے ہمراہ بھکر ،دریاخان شہر ، پنجگرائیںاور بہل میں فلیگ مارچ کیاجس کے دوران انہوں نے حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی ورینجرز کے افسران کو ضلعی پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں تمام انتظامات کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :