محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا چھٹا کا نو کیشن آج ہوگا،ممتازشخصیات کا شرکت کا امکان

پیر 21 نومبر 2016 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا چھٹا کا نو کیشن منگل کی پی اے ایف کنوینشن سینٹر شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جن ممتازشخصیتوں کا کانوکیشن میں شرکت کا امکان ہے ان میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا، صوبائی وزیر تعلیم جام ممتا ز ڈاہر، سینیٹر عبدالحسیب خان اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر منصور احمد قابل ذکر ہیں۔

کانوکیشن میں گزشتہ ایک سال کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیو ٹر سائینس کے مضامین میں کامیاب ہونے والے تقریباً گیارہ سو طلبہ اپنی بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں وصول کریں گے، اس موقع پر وہ طلبہ جنہوں نے امتحانات میں نما یاں پوزیشن میں کامیابیاںحاصل کی ہیں انھیں قائید آعظم گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :