ڈی جی نورالامین مینگل راولپنڈی آفس کا افتتاح (کل) کریں گے‘ عدنان اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

پیر 21 نومبر 2016 22:17

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)ڈی جی فوڈ اتھارٹی نوراالامین مینگل پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی آفس کا افتتاح کل کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت سیٹلائٹ ٹائون چاندنی چوک راولپنڈی میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کا دفتر قائم کیا جا رہا ہے،نورالامین مینگل نے عدنان اکرم کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی مقرر کر دیا ہے، اس مو قع پرعدنان اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام سے عوام کو خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔