جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے جو قابل تحسین ہے، سینیٹر سراج الحق

پیر 21 نومبر 2016 22:07

جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے جو قابل تحسین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے جو قابل تحسین ہے، اس سے بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے جو ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے، قوم جنرل راحیل شریف کی بصیرت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے دور میں نہ صرف ملک کو درپیش اندرونی خطرات کو دورکرنے کیلئے جرأت مندانہ پالیسی اختیار کی بلکہ بھارت کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرسی پر بیٹھے رہنے کی بجائے اگر قوم کے دل و دماغ میں جگہ بنائی جائے تو وہ کہیں زیادہ بہتر ہے جس کی بہترین مثال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پیش کی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اس مثال کو مشعل راہ بنانا چاہئے۔