صوبائی حکومت طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی حاصل کی جاسکے،خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت ا? کا تقریب سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 22:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت ا? نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی حاصل کی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز طہماش خان سٹیڈیم پشاور میں سپورٹس گالا 2016 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے پی نے کیا تھا جس میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور پشاور کے اضلاع سے دی مسلم ایجوکیشن سسٹم کے 600طلبہ نے حصہ لیااور رنگا رنگ پروگرام خاص کر خیبر پختونخوا کی ثقافت پر مبنی خاکوں سے سامعین کو خوب محظو ظ کیا۔

اس موقع جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد، سابق ممبر قومی اسمبلی صابر اعوان،ادارے کے چیف ایگزیکٹیو اسلم خان ،ڈائریکٹر الیاس،ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا سلیم رضا، ناظمین ٹا?ن ون ،ٹا?ن ٹو، والدین، اساتذہ، طلبائ ،طالبات اور صحافی برادری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس لئے طلبہ ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے جدید علوم پر بھرپور توجہ دیں اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آگے آئیں اور نصابی علوم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دے تاکہ وہ تندرست و توانا رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر ر ہی ہے تاکہ نچلی سطح پر بھی نوجوان کو کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کھیل نہ صرف قوموں کی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں بلکہ اس سے امن و استحکام کا قیام بھی منسلک ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی مکمل سرپرستی کررہی ہے۔

انہوں نے ادارے کے طلبائ کو پلے گرا?نڈ کی فراہمی کیلئے موقع پر سپورٹس ڈائریکٹر کو خصوصی ہدایت جاری کیں۔سینئر صوبائی وزیر نے پشاور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فلائی اوور، گرین بلٹس اور شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے اربوں کی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے پشاور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلبائ کے پیش کردہ مختلف خاکوں، ملی نغمے اور ثقافتی شو پیش میں گہری دلچسپی لی اور ان کی محنت و ذہانت کو سراہا۔بعد آزاں ادارے کے چیف ایگزیکٹیو نے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :