بورے والہ،عدالت نے مختاراں بی بی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف پولیس کو مقدمہ در ج کرنے حکم دیدیا

پیر 21 نومبر 2016 22:03

بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ایڈیشل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج بورے والہ نوید خالق نے محلہ یوسف آباد بورے والہ کی پیٹیشنز مختاراں بی بی زوجہ محمد رمضان کی رٹ پر اس سے مبینہ زیادتی کے سلسلہ میں تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کو مقدمہ کے اندراج کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں مختاراں بی بی نے اپنے کونسل ملک ارشاد احمد کے ذریعہ دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک پردہ دار شادی شدہ پانچ بچوں کی ماں ہے 24اکتوبر 2015کو وہ ساڑھے 11بجے دن خریداری کی غرض سے بازار گئی ہوئی تھی کے اچانک ایک سفید رنگ کی گاڑی میں الزام علیہ رزاق ولدنیامت رحمانی سکنہ گلی نمبر10محلہ یوسف آباد اپنے تین کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور زبردستی اسلحہ کے زور پر گاری میں بٹھا کر اغواہ کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے اور وہاں پر عبدالرزاق ولد نیامت زنا بالجبر کرتا رہا جس کے نتیجہ میں حاملہ ہو گئی پانچ دن بعد موقع پا کر بھاگ کر اپنے والدین کے گھر رحیم یار خان پہنچ گئی کئی روز بعد الزام علیہ کی والدہ خورشیدہ بی بی میرے والدین کے گھر پہنچ گئی اور منت سماجت کر کے کہا کے ہمارے لڑکے کی وجہ سے آپ کی بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے ہم اس کی زندگی برباد نہیں ہونے دیں گے اور پہلے خاوند سے طلاق لے کر اپنے بیٹے سے نکاح کر لیں گے اور پھر بورے والہ لے آئے اور بذریعہ پنچائیت خاوند کے گھر بھیج دیا جہاں عبدالرزاق کے نطفہ سے ایک بچی پیدا ہوئی تو یہ لوگ میرے اور بیٹی کے دشمن بن گئے مجھے انتہائی خطرہ ہے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے فاضل عدالت نے رٹ پیٹیشن کی سماعت کے بعد پولیس تھانہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کی روشنی میں الزام علیہ عبدالرزاق کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :