قومی اسمبلی میں جے یوآئی کے ارکان کا پی آئی اے ودیگر ایئرلائنز کی حج اور عمرہ پروازوں کے دوران نماز کی ادائیگی کیلئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ

اس بارے ایئر لائنز کو خطوط لکھ دیئے ہیں ، زیر مملکت مذہبی امور فضائی پروازوں میں پہلے ہی جگہ کم ہوتی ہے ، نماز کے لئے الگ جگہ مختص کرنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں، شرعاً انہیں سیٹ پر بیٹھ کر بھی نماز ادا کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ،وفاقی وزیرپارلیمانی امور

پیر 21 نومبر 2016 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں جے یوآئی کے ارکان نے پی آئی اے ودیگر ایئرلائنز کی حج اور عمرہ پروازوں کے دوران نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ وزارت اس بارے ایئر لائنز کو خطوط لکھے ہیں ان ک جواب پر ایوان کو کوئی جواب دے سکیں گے جبکہ وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ فضائی پروازوں میں پہلے ہی جگہ کم ہوتی ہے ، نماز کے لئے الگ جگہ مختص کرنا تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے شرعاً انہیں سیٹ پر بیٹھ کر بھی نماز ادا کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ، حکومت وزراء پیر کو ایوان میں جے یوآئی کے ارکان نعیمہ کشور ، عالیہ کامران ، شاہدہ اختر علی اور مولانا گوہر شاہ کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے مذہبی امور امین الحسنات نے کہا کہ ارکان کے مطالبہ پر وزارت نے پی آئی اے سمیت دیگر فضائی کمپنیوں کو خطوط لکھے ہیں اس کے جواب کی روشنی میں ایوان کو جواب دیں گے ۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ جہاز میں محدود جگہ ہوتی ہے اس لئے ممکن نہیں کہ وہاں نماز کے لئے مخصوص جگہ بنائی جائے ، عالمی پروازوں پر ممکن نہیں ہے کہ تین یا چار سو مسافروں کے لئے نماز کے لئے الگ جگہ بنائی جائے ۔ اسلام میں عبادات کے لئے گنجائش موجود ہے ،سیٹ پر بیٹھ کر بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے ، ہماری نیت درست ہے ، ہمارے دور میں حج آپریشن میں بھی بہتری آئی ہے ، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے ادارے کو خط لکھا ہے جو جواب آئے گا اس پر عمل کیا جائے گا (ع ع)

متعلقہ عنوان :