سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ، متعدد افراد گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 22:00

خانیوال ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سکیورٹی اداروں نے مخدوم پورکے نواح میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خاں کی ہدایت پر سی ٹی ڈی ،ایلیٹ فورس، پنجاب پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز مخدوم پور کے نواحی علاقے طاہر کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک اشتہاری سمیت3افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، پسٹل اور بڑی تعداد میں شراب برآمد کرلی ۔