بینک الفلاح کے اسلامک بینکنگ سرٹیفیکیشن پروگرام کو ملائشیا ء کی معروف فنانس ایکریڈیٹیشن ایجنسی نے ایکریڈیٹیشن جاری کردی

پیر 21 نومبر 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)بینک الفلاح کے اسلامک بینکنگ سرٹیفیکیشن پروگرام کو ملائشیا ء کی معروف فنانس ایکریڈیٹیشن ایجنسی (ایف اے ای) نے ایکریڈیٹیشن جاری کردی ہے ۔ایف ا ے اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خیر النظام نے حال ہی میں آئی ایف این فورم لاہور میں بینک الفلاح کے اسلامک بینکنگ کے گروپ سربراہ رضوان عطاء کو ایکریڈیٹیشن کی سند پیش کی۔

سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔اسلامک بینکنگ سرٹیفیکیشن پروگرام کی ایکریڈیٹیشن سے پروگرام کی ساکھ اور پہچان میں اضافہ کے ساتھ اس میں مزید بہتری لانے کا موقع ملے گا۔ اس اعزاز کے حصول کے لیے بینک الفلاح ، انڈسٹری کے مقامی و بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے کڑے جائزہ کے عمل سے گزرا۔

(جاری ہے)

پروگرام کو شرعی اصول و عوامل، سرمایہ کاری بینکنگ اور قرضہ و اثاثہ جاتی مارکیٹ میں اعلیٰ کارکردگی جیسے بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ معیارات پر پرکھا گیا۔

اس متعلق تبصرہ کرتے ہوئے بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ کا کہنا تھا: ’صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ہماری مسلسل کوششیں جاری ہیں ۔ ایف اے اے کی ایکریڈیٹیشن سے ہمارے تعلیم و تربیت کے پروگراموں کے معیار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔‘بینک الفلاح پاکستان کا پہلا بینک ہے جس کو ایف اے اے ایکریڈیٹیشن حاصل ہوئی ہے۔ ایف اے اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امت تاپ منشور کا کہنا تھا : ’ ایف اے اے کا آزادانہ جائزہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ صرف اعلیٰ معیار کے تربیتی پروگرام ہماری ایکریڈیٹیشن حاصل کرسکیں۔

ہم بینک الفلاح کو اسلامک بینکنگ سرٹیفیکیشن پروگرام کے ماہرین اور نصاب کے اعلیٰ معیار پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔-‘اسی تقریب میں ایف اے اے نے بینک الفلاح کے تین ملازمین کو حال ہی میں پروگرام کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی اسناد پیش کیں۔ یہ سند اس امر کی تصدیق کرتی ہے کہ بینک الفلاح کے تربیت کاروں نے تربیتی طریقہ کار میں خاص مہارت حاصل کرلی ہے جو انھیں مفید تربیتی پروگرام ترتیب دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے میں مدد کرے گی ۔