پاکستانی روپیہ میں چار ماہ کے دوران ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 24 فیصد تک بہتری

روپیہ ایشیا کے دیگر ممالک کی کرنسیوں پر بازی لے گیا

پیر 21 نومبر 2016 21:51

پاکستانی روپیہ میں چار ماہ کے دوران ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستانی روپیہ چار ماہ کے دوران ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 24 فیصد تک بہتر ہوا ۔ پاکستانی روپیہ ایشیا کے دیگر ممالک کی کرنسیوں پر بازی لے گیا ۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 24 فیصد تک بہتر ہوا ۔

(جاری ہے)

یورو کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 24 فیصد ، چینی یوآن اور تھائی بھات کے مقابلے میں 14 فیصد ، بھارتی روپے کے مقابلے میں 11 فیصد جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں 4 فیصد بہتر ہوا ۔

اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکے ہیں ۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت کو معاشی ترقی میں مزید اضافے کے لئے برآمدی شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔