گرین ہوٹل نتھیاگلی کے کمرے سے ہوٹل ملازم کی نعش برآمد، موت بخار کے باعث ہوئی‘ہوٹل مالک

پیر 21 نومبر 2016 21:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پولیس کو گرین ہوٹل نتھیاگلی میں کمرے سے ہوٹل ملازم کی نعش ملی ہے۔ ہوٹل مالک کے مطابق 28 سالہ لیاقت کی موت بخار سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گرین ہوٹل نتھیاگلی کا ملازم لیاقت اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، نعش کی اطلاع پر ایس ایچ او ڈونگا گلی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی نعش کمیٹی کے قبرستان میں امانتاً دفن کی گئی۔ نوجوان کا تعلق کراچی سے ہے۔ ہوٹل مالک نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ لیاقت کئی روز سے بخار میں مبتلا تھا اور اس نوجوان کی موت بخار سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :