وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کی سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد مختیار سے بات چیت

ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ قدرتی آفات کے دوران پاک فوج نے عوام کی بھرپور امداد کی‘پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

پیر 21 نومبر 2016 21:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران بھی پاک فوج نے عوام کی بھرپور امداد کی اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بیرون ملک امن مشن کے دوران بھی پاک فوج کے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد بریگیڈیئر محمد مختیار سے بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں بریگیڈیئر مختیار نے وائس چانسلر ایبٹ آباد نے سٹیشن ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاک فوج کے مختلف رینکس کے آفیسرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر مختیار نے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ جہاں تک ممکن ہوا تعاون کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سٹیشن کمانڈر کو یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی و تعمیری کاموں کے حوالہ سے بریف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر مختیار کی جانب سے یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بریگیڈیئر محمد مختیار نے یونیورسٹی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مختصر عرصہ میں یونیورسٹی کیلئے این او سی کے حصول کو ممکن بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :