سرکاری محکموں میں معذور افراد کو ملازمتیں نہ دینے کے خلاف معذور افراد کا احتجاج جاری

پیر 21 نومبر 2016 21:48

حیدرآباد21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سرکاری محکموں میں معذور افراد کو ملازمتیں نہ دیئے جانے کے خلاف 16ویں روزبھی معذور افراد کاپریس کلب کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ‘مظاہرین پلے کارڈزاٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین مہوش ‘صوفیہ سعید اوردیگر کا کہناتھاکہ ملک میں معذور افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ مختص ہے لیکن معذورافراد اپنے جائز حق سے محروم ہیں ‘سرکاری ملازمتوں میں سیاسی اور سفارشی بنیاد پر بھرتی کرکے معذور افراد کی حق تلفی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے معذور افراد اپنا حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے اعلیٰ حکا م سے مطالبہ کیاکہ معذور افراد کے لئے مختص کوٹہ پر سختی عملدرآمد کرایاجائے تاکہ معذور افراد بھی معاشرے میں باعزت روز گار کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کرسکے۔

متعلقہ عنوان :