مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیر 21 نومبر 2016 21:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمیٹرین کے چیئرمین اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی سروری جماعت کے سربراہ اور صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں اوردیگر رہنماؤں نے مخدوم امین فہیم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی سروری جماعت کے رہنماؤں نے مخدوم نوح اور مخدوم طالب المولیٰ سمیت دیگر بزرگوں کی قبروں پر بھی حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ ضلع انتظامیہ مٹیاری نے مخدوم امین فہیم کی پہلی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے

متعلقہ عنوان :