حیسکو کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری

پیر 21 نومبر 2016 21:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اس سلسلہ میں حیسکو کی ٹیموں نیحیدرآباد ، نوابشاہ، قاضی احمد ، سکرنڈ، سیہون ،کوٹری ،جامشورو ،میرپورخاص،ٹنڈو آدم ،ٹنڈوالیہار،و دیگر مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر330بجلی کے کنکشن منقطع کیئے گئے اور نادہندگی پر 7 ٹرانسفارمر اتار لیئے گئے جس میں 50KVAکے 3عدد، 25KVAکے 2اور 20KVAکے 2 ٹرانسفارمر شامل ہیںجبکہ نادہندہ صارفین سے 10لاکھ 80ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے اسکے علاوہ 400غیر قانو نی کنڈے ہٹائے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون PPC 462-iکے تحت متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :