کوہلو کے علاقے لاسیزئی میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی،مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیاب

پیر 21 نومبر 2016 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع کوہلو کے علاقے لاسیزئی میں گشت کے دوران لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے لاسیزئی میں لیویز فورس نے گشت کے دوران 3مشتبہ افراد کو بجلی کے ٹاوروں کے قریب مشکوک حالت میں دیکھا جس پر لیویز نے ہوائی فائرنگ کی جس سے مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے لیویز نے علاقے کو گھیرے میںلیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔