صوبائی مخلوط حکومت عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے، ضلع بونیر میں ترقیاتی منصوبوں کا اجرائ پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر ضرورت کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،صوبائی وزیرمذہبی امور حاجی حبیب الرحمن

پیر 21 نومبر 2016 21:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکواة ،اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ضلع بونیر میں ترقیاتی منصوبوں کا اجراء پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر ضرورت کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں ضلع بونیر کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بعض ترقیاتی منصوبوں کے اجرائ میں اقربا ء پروری اور ذاتی پسندو ناپسند کے کلچر کو فروغ دیا گیا جس کے نتیجے میں پسماندہ علاقے پسماندہ تر ہوتے گئے اور صوبے میں یکساں ترقی کا سفر ٴْبری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس گزشتہ دور میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ انہیں صوبے کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے احساس محرومی کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایاکہ وہ اپنے فرو عی اختلافات بھلا کر علاقے کی مجموعی ترقی کیلئے متحد ہوں تاکہ ضلع بونیر میں ترقی کا سفر پوری یکسوئی کے ساتھ جاری و ساری رہے۔