نوجوان نسل ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو ئے کار لائے،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن

پیر 21 نومبر 2016 21:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو ئے کار لائیں اور کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ، ترقی و خوشحالی کے لیے نوجوان نسل کا کردار اہم ہوتا ہے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نوجوان اسلامی انقلاب کے ہرا?ل دستہ کاکردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹا?ن میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران وکارکنان موجودتھے۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہ نصاب تعلیم میں تبدیلی پاکستانی قوم اور نوجوانوں کو اپنے مقصد سے ہٹانے کے لیے ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے کسی بھی ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ ہنرمندنوجوان ہوتے ہیں الحمدللہ پاکستان بھرپور افرادی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی کل آبادی کاتقریباً60فیصدنوجوانوں پرمشتمل حصہ معاشی انقلاب لاسکتا ہے۔اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فنی تربیت سے آراستہ کرکے نوجوانوں کو اس قابل بنائے کہ وہ ملک وقوم کابہترمستقبل بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پڑھے لکھے نوجوانوں کوبے روزگار کرکے ان کی صلاحیتوں کوزنگ آلود کررہے ہیں۔ہر سال آٹھ ہزار سے زائد تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اپنی تعلیم مکمل کرکے بیرون ملک کارخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے ساتھ وطن سے محبت کاجذبہ بھی سرشار رکھنا ہوگا تب ہی ہم اچھے افرادپیداکرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :