بنوں کے عوام کے مسائل کا حل اور اٴْ ن کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کا اولین مقصد اور ذمہ داری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسفند یار

پیر 21 نومبر 2016 21:38

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسفند یار خا ن نے کہا ہے کہ بنوں کے عوام کے مسائل کا حل اور اٴْ ن کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کا اولین مقصد اور ذمہ داری ہے لیکن معاشرے سے ناہمواریوں کو ختم کرنے اور برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد اور خصوصاًنوجوان نسل کو کردار اداکرنا ہوگا۔ اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار سر حد یونیورسٹی بنوں سنٹر بیسٹ کے زیر اہتمام نے طلبائ کیلئے گرینڈ پارٹی اور نمایاں کارگردگی حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیسٹ کے ڈائریکٹر ملک نقیب اللہ خان وزیر نے مہمان خصوصی کو اعزازی تلوار پیش کرنے کے موقع پر بیسٹ سنٹر کے مختلف شعبوں اور اب تک طلباء کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہااس مو قع پر اے ڈی سی نے مزید کہا کہ معاشر ے قوم اور ملک کی ترقی نوجوانوں کے کردار کے بغیر ممکن نہیں قوموں کو ہمیشہ مصائب اور مسائل سے نوجوانوں نے نکالا ہے اور اٴْن کوعروج پر بھی نوجوان نسل نے پہنچایاہے اٴْنہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے اپنے ہی لوگ ہماری جانوں سے ملاوٹ اور دو نمبر کی اشیاء کی شکل میں کھیل رہے ہیں جو ہمارے اور ہمارے بچوں کے دشمن ہیں اور ان کے ساتھ سختی نمٹنا ضروری ہے ضلعی انتظامیہ بنوں کے عوام کے صحت کو مضر اشیاء محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٴْٹھارہی ہے اور درجنوں دکانات سے دونمبراور غیر رجسٹرذ ادویات کو قبضے میں لے کر اٴْن کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور یہ جاری رہے گی لیکن برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے اور ایسے عناصر کے خلاف جو انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں معاشرہ کو پاک کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فر د کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس موقع پر اٴْنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں اسناد تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :