اکوڑہ خٹک ، اے سی جہانگیرہ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ، 16 افرادگرفتار

پیر 21 نومبر 2016 21:34

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) اکوڑہ خٹک بازار میں اے سی جہانگیرہ کا چھاپہ 16 گراں فروش گرفتار۔پرانی سبزی اور فروٹ منڈی کو نئی سبزی فروٹ منڈی شفٹ کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت۔اکوڑہ بازار میں تمام ہتھ ریڑیوں کی رجسٹریشن کرنے اور سرو س روڈ سے ہتھ ریڑیوں کو فروٹ منڈی شفٹ کر دیا جائے گا۔اے سی جہانگیرہ۔تفصیلات کے مطابق اے سی جہانگیرہ جاوید اقبال کی سربراہی میں اکوڑہ میونسپل کمیٹی میں ٹی ایم اے ریاض اعوان چیف افیسر میونسپل کمیٹی سی یونٹ اکوڑ ہ خٹک مٹینگ کا انعقاد ہوا۔

میٹنگ میں اکوڑہ خٹک بازار میں جگہ جگہ قائم سبزی اور فروٹ منڈیوں کو نیو سبزی فروٹ منڈی عراق اباد اکوڑہ خٹک شفٹ کرانے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں سبزی منڈی مالکان نے خدشات ظاہر کئے انہوں نے کہا کہ نئی سبزی منڈی ٹی ایم اے کی اراضی پر نہیں بلکہ پرائیوٹ جگہ پر بنائی گئی ہے ،جس پر اے سی جہانگیرہ نے ٹی ایم اے کے ساتھ مشاورات کرنے اور پرانی سبزی فروٹ منڈی ملکان کے خدشات دور کرنے کے بعد ائندہ جمعرات مورخہ 24.11.2016 تک تمام سبزی منڈی فروٹ منڈی کو نئی منڈی میں شفٹ کر دیا جائے گا جبکہ سروس روڈ اور بازار میں تمام ہتھ ریڑیوں کی رجسٹریشن کر نے کے بعد تما م ہتھ ریڑیوں کو نیو سبزی منڈی منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد از مٹینگ اے سی جہانگیرہ جاوید اقبال نے اکوڑہ خٹک بازار میں چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران 16 گراں فروش جس میں قصائی۔ننبائی۔کریانہ مرچنٹ۔جنرل سٹور مالکان کے خلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کر دیا۔