چترال، وادی بمبوریت کے جنگل میں دو گائوںکے افراد کے درمیا ن تصادم، ایک شخص قتل،ایک شدید زخمی

پیر 21 نومبر 2016 21:34

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) کالاش قبیلے کی سب سے بڑی وادی بمبوریت کے جنگل میں دو گائوںکے افراد کے درمیا ن تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گائوں پہلواناندہ بمبوریت اور بتریک بمبوریت کے لوگوں کے مابین قریبی جنگل اچھولگا پر قبضہ کا تنازہ چل رہا تھا۔ اور انتظامیہ چترال نے دفعہ 145لگا کر دونوں فریقین کو استفادہ سے روک دیا تھا۔

لیکن ذرائع کے مطابق بتریک والوں نے دفعہ145کی مخالفت کرتے ہوئے متنازعہ جنگل میں مویشی خانے تعمیر کئے تھے۔ اور اسلحے کے زور پر گذشتہ دو سالوں سے قبضہ جما رکھا تھا۔ اس پر دوسرا فریق بار بار پولیس اور انتظامیہ کو حالات کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

لیکن گذشتہ روز جب پہلواناندہ کے لوگ اپنے ہی مقبوضہ جنگل میں کام کر رہے تھے۔

کہ بتریک والوں نے بھاری ہتھیاروں سے اٴْن پر فائر کھول دیا۔ جس کے نتیجے میں مجاہدین ولد سید نور جان بحق اور نجم الدین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء آخری اطلاع آنے تک گرفتاری نہیں ہوئی تھی جبکہ چترال پولیس نے ملزماں عبدالرحمن، بہادرخان، روزی خان، حبیب کون اور غلام سرور کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعات 302, 324, 147,148کے تحت پرچہ چاک کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :