انصاف کی حکومت میں انصاف کا قتل عام ، محکمہ پبلک ہیلتھ میںمرحوم ملازم کے بیٹے کو نوکری دینے کی بجائے بااثر شخص کو ملازمت دیدی گئی

پیر 21 نومبر 2016 21:34

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) انصاف کی حکومت میں انصاف کا قتل عام ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے مرحوم ملازم کے بیٹے کو اپنے حق سے محروم رکھ کر بااثر شخص کو ان کی جگہ ملازمت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین بانو بیوہ محمد خان نے بتایا کہ اس کا شوہر وفات پاگیا تو اس کی اور اس کی بچوں کی کفالت کا ذمہ اس کے سسر نے اپنے ذمہ لی جو محکمہ پبلک ہیلتھ میں چوکیدار کے پوسٹ پر تعینات تھا اور کچھ عرصہ بعد وہ بھی دوران ملازمت پاگیا اور میرے بچوں سے کفالت کا وہ سایہ بھی اٴْٹھ گیا جبکہ جس سکیم پر میرے سسر کی ڈیوٹی تھی اس کیلئے زمین میرے سسر نے فراہم کی تھی اور ان کی موت کے بعد اس کی جگہ پر میرے بیٹے کی ملازمت کا حق تھا محکمہ پبلک ہیلتھ میں 30آسامیاں خالی تھی جس کیلئے میرے بیٹے فدا محمد کے کاغذات جمع کرائے اور حلقہ ایم پی اے سے لیٹر بھی حاصل کیا مگر ایکسین پبلک ہیلتھ نے میرے بیٹے فدا محمد کی بجائے کسی اور کو اس پوسٹ پر تعینات کرکے ہمیں اپنے جائز حق سے محروم کردیا ہے ہم غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارا کوئی دوسرا ذرعیہ معاش نہیں وزیر اعلی ٰ پرویز خٹک اور شاہ فرمان اس بے انصافی کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں اپنا حق دلائیں۔

متعلقہ عنوان :