طلباء حصول تعلیم اور محنت کو اپنا شعار بنائیں،صدرچیمبر آف کامرس

پیر 21 نومبر 2016 21:26

گوجرانوالہ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس ایک انتہائی اہم شعبہ ہے جو ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بروقت ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے طلباء گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس کی طرف سے منعقدہ آگاہی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا ،اس موقع پر پرنسپل اسلامیہ کالج پروفیسر پرویز اختر،سرفراز احمد ورک ڈائریکٹر کالجز ،ڈاکٹر منیر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ،عاطف جاوید ،وارڈن سول ڈیفنس ، سینئرز پروفیسرز اور کالج کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سعید احمد تاج نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ حصول تعلیم اور محنت کو اپنا شعار بنائیں ، کامیابی آپ کے ماتھے کا جھومر بنے گی ،انہوںنے کالج کی انتظامیہ کا سول ڈیفنس کے آگاہی پروگرام میں مدعو کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیا اور مستقبل میں کالج کی بہتری کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :