کراچی سمیت پورے ملک میںسکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے‘ شاہی سید

پیر 21 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میںسکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے‘ نئے آرمی چیف کا تقرر قانون اور قاعدے کے مطابق ہی ہونا چاہیئے‘ زرداری اپنی مرضی سے گئے مرضی سے آجائیں گے فرق کسی کو نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 100 فیصد کامیابیاں حاصل کیں ان کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا‘ ہر پارٹی کااپنا ایجنڈا ہوتا ہے پی ٹی آئی عوام کو ڈلیور کرتی تو اس کی حالت یہ نہ ہوتی جو آج ہے۔

متعلقہ عنوان :