شہدا ئے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کوئٹہ میں جلوس برآمد، سیکورٹی کے لیے تین ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے

پیر 21 نومبر 2016 21:26

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) شہدا ئے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جلوس برآمد ہوا۔جلوس اپنی روایتی مخصوص راستوں طوغی روڈ ،علمدار روڈ اور مری آباد سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔

(جاری ہے)

جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سربراہ دائود آغا کررہے تھے جلوس میں شامل اعزادار ماتم کرتے رہے اور مرسیہ اور نوحہ پڑھتے رہے ۔

جلوس کی سیکورٹی کے لیی3ہزار سے زائد پولیس اہلکار ،فرنٹیئرکور بلوچستان ،لیویز اور احساس اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے ،علاوہ ازیں خفیہ کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی ۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے کوئٹہ میں 144کے تحت ہر قسم کی اسلحہ کی نمائش اورموٹر سائیکل ڈبل سواری پر پاپندی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :