الیکشن کمیشن میں میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مشاورتی اجلاس

پیر 21 نومبر 2016 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن میں میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق‘ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور انتخابات کی کوریج کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے آغاز پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام فریقین سے ان کا نکتہ نظر معلوم کرنا ایک اہم موقع ہے‘ تمام شرکاء نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی‘ شہری اور ووٹروں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ووٹر کی تعلیم کے قومی مسئلے کے حوالے سے مباحثے ہونے چاہئیں۔

اجلاس کے دوران یہ بھی تجویز سامنے آئی کہ مستقبل میں عوامی آگاہی کے لئے ایسے مشاورتی فورمز کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔