جھل مگسی ،بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میںفائرنگ کرکے بہن اور مبینہ آشنا کو قتل کردیا

پیر 21 نومبر 2016 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع جھل مگسی میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میںفائرنگ کرکے اپنی بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز ضلع جھل مگسی میں سبزل نامی شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة ( ح ) اور اس کے مبینہ آشنا ذاکر کوقتل کردیا ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا پولیس نے لاشیںقبضے میں لیکر ہسپتال پہنچائی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :