ڈیرہ مرادجمالی میں نومولود بچے کی لاش برآمد ،لاوارث قراردے کر سپردخاک کردیا گیا

پیر 21 نومبر 2016 20:59

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میں سٹی پولیس نے نومولود بچے کی لاش کو برآمد کرکے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا بعدازاں میونپسل کمیٹی کے عملے نے لاش کو لاوارث قراردے کر سپردخاک کردیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدودایریگیشن دفترکے قریب سٹی پولیس نے نومولود بچے کی لاش کو برآمد کرلیا اورلاوارث قراردے کر میونسپل کمیٹی کے حوالے کردیا میونسپل کمیٹی کے عملے نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔