اس وقت ملک میں سب سے اہم مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک میں ترقی کا پہیہ جام ہے اسی طرح بلوچستان مدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے لیکن اس کے باسی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیرا حمد گوندل کی پریس کانفرنس

پیر 21 نومبر 2016 20:58

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیرا حمد گوندل نے کہا ہے اس وقت ملک میں سب سے اہم مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک میں ترقی کا پہیہ جام ہے اسی طرح بلوچستان مدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے لیکن اس کے باسی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر س موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر جمیل احمد مشوانی ،محمد صادق مینگل ،صوبائی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگمولانا خلیل احمد حامدی ،صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ،مولانا محمد اسلم گزگی امیر جمات اسلامی خضدار ،غلام قادر چٹھہ ،ضلعی صدر یوتھ ونگ خضدار ،محمد اسحاق حقانی ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ خضدار نے بھی موجود تھے زبیر احمد گوندل نے کہا کہ ملک کا سرمایہ چند خاندانوں کیلیئے ہیں وہی ملک کی دولت کو لوٹنے میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی وجہ سے ملک خصوصا بلوچستان وسائل بھی عدم مسوات کا شکار ہیں بے روزگاری یہاں کا اہم مسئلہ ہے جب نوجوان بے روزگار ہونگے تو بد امنی ہوگی محرومیوں کا شکار صوبے کے نوجوان مضطرب ہیں انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہونگے تعلیمی مواقع فراہم کرنے ہونگے تاکہ یہاں کے بے چین نوجوان روزگار میں مصروف ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ورنہ صوبے کے نوجوان محرومیوں اور نفرتوں کے بھینٹ چڑھیں گے زبیر احمد گوندل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی اہمیت اس وقت صوبے میں ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے وفاق اور اختیار داروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان کے وسائل سے حاصل آمدن سے بلوچستان کے عوام کو مستفید کریں انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی نوجوانوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع حاصل ہونگے صنعتیں قائم ہونگی سڑکوں کے جال بچھیں گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں انصاف کی بالادستی اداروں میں استحکام کا خواہاں ہے ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیمی ادارے قائم ہوں کھیل کے میدان آباد ہوں اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں اس کے لیئے لازمی ہے کہ پہلے امن و امان کو یقینی بنایا جائے یہ سب کچھ ہی بد عنوانی کے خاتمے آئین اور قانون کی بالادستی سے ہی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :