سبی کی معروف بزرگ ہستی بابا حاجی محمد حنبل ؒ کا 92واں سالانہ عرس مبارک سخت سیکورٹی میں شروع

پیر 21 نومبر 2016 20:58

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) سبی کی معروف بزرگ ہستی بابا حاجی محمد حنبل ؒ کا 92واں سالانہ عرس مبارک سخت سیکورٹی میں شروع چادر پوشی درس قرآن نعت خوانی قرآن خوانی کا سلسلہ شروع لوگوں کی دربار پر آمد ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ الحاج پیر سیدصابر حسین شا ہ نے کہاہے کہ بزرگان دین کے مزارات پر تمام علاقائی نسانی فرقہ وارانہ عصبتیں ختم ہوجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بزم مزمل پاکستان کے زیر اہتمام حضرت بابا حاجی محمدحنبل ؒ کے 92واںسالانہ عرس مبارک کے عرس کے موقع پرچادر پوشی کی تقریبات سے سلسلہ عالیہ چشتیہ کے ممتاز بزرگ ہستی الحاج پیر سید صابر حسین شاہ کاظمی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگان دین کے مزارات پر تمام علاقائی نسلی نسانی اور فرقہ وارنہ عصبتیں ختم ہوجاتی ہیں یہ آستانہ پاکستانی قوم کیلئے اتحاد یکجہتی اور وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے حضوراکرم ﷺکی اطاعت کی جائے صحابہ کرامؒ اور بزرگان دین ؒ کے نقش قدم پر چلا جائے انسان کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے انہوں نے اولیاء کرام کی شان ولدیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے دربار اللہ تعالیٰ کی روحانی سلطنتیں اپنے فیوض وبرکات کے باعث تاقیامت باقی رہیں گی اولیاء کرام ؒ کو بارگا رسالتﷺ میں روحانی حاضری کا شرف بھی حاصل ہوتا ہے اولیائے کرام ؒ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہیں ان نفوس قدسیہ سے محبت دونوں جہاںمیں فلاح وبہبود کامرانی اور ان کی عداوت سراسر دینی خسارے کا باعث ہے عرس مبارک کی پر وقار تقریبات سے الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی نے بھی بابا حاجی محمد حنبل ؒ کے تعلیمات اور ان کی سیرت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے تاریخی شہر سبی میں حضرت باباحاجی حنبل ؒ کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام سے درگاہ باباحاجی محمد حنبل ؒپر شروع ہوگیا عرس مبارک کی پہلی نشست میں دربار پر چادر پوشی سے شروع کی گئی قرآن خوانی محفل نعت زکرالٰہی کے علاوہ ممتاز علماء دین نے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ حضوراکرم ﷺ کی سیرت پر بھی تفصیلی روشنی ڈال کر محفل کو چارچاند لگا ڈالے 2روزہ سالانہ عرس مبارک کی تمام تقریبات کی سرپرستی سلسلہ عالیہ چشتیہ کاظمیہ کے روحانی پیشو ا پیر طریقت الحاج سید صابر حسین شاہ کرتے ہیں بزم مزمل پاکستان سبی کے صد ر محمد محسن انور نے بتایا کہ عرس مبارک میں لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر سے مریدین و عقیدت مند شرکت کرتے ہیں جن کو تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے عرس مبارک کے حوالے سے سبی پولیس نے سیکوٹی کے انتہائی سخت اقدامات بھی کئے ہیں عرس مبارک کی سالانہ تقریبات میں تمام پروگرام جاری ہیںواضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملے کے بعد سبی میں ہونے والا 7روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریباب کو محدود کرکے دو روزہ کردیا گیا جبکہ سالانہ عرس 26نومبر سے شروع ہوکر 2دسمبر تک جاری رہنا تھا تاہم سات روزہ تقریبات کوسیکورٹی وجوہات کی بناء پر دو روزہ تقریبات میں تبدیل کردیا گیا جس کے باعث ہزاروں مریدین سالانہ عرس مبارک میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔