ضلع نصیرآباد تحصیل چھتریونین کونسل شوری ڈرابی کا اجلاس ، چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اکثریت سے پاس

پیر 21 نومبر 2016 20:58

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ضلع نصیرآباد تحصیل چھتریونین کونسل شوری ڈرابی وائس چیرمین کی زیر نگرانی اجلاس ہوا ۔یونین کونسل شوری ڈرابی چیرمین کے خلاف عدم اعتماد ووٹ اکثریت پاس کیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر یونین کونسل شوری ڈرابی کا اجلاس زیر صدارت وائس چیرمین یونین کونسل شوری ڈرابی میر مظہر خان شر بلو چ ہوا جس میں بھاری اکثریت سے یونین کونسل وائس چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے والوں میں وائس چیرمین میر مظہر خان شر بلوچ،میر سردار خان شر بلوچ ،سید فخر شاہ بخاری ،میرحسن شر بلوچ ،غلام نبی ڈومکی ،محمد جان جکھرانی ،عبد الباقی ڈومکی ،لعل چند اقلیت ،محمد موسی ڈومکی محمد مراد کہوسہ دیگر تین خواتین ممبران نے بھی عدم اعتماد کے ووٹ دیا اس موقع پر یونین کونسل شوری ڈرابی وائس چیرمین میر مظہر خان شر بلوچ نے کہا کہ یونین کونسل شوری ڈرابی کے ممبران کی جانب درخواست کے پیش نظر اجلاس بلایا گیا جس کی وجہ یونین کونسل شوری ڈرابی کی چیرمین نے لوکل فنڈز میں کرپشن کیا ترقیاتی فنڈز کو کاغذی کاروائی میں مکمل طور کے دیکھا ،علاقائی سطح لوکل دیگر سرکاری امور میں دستخط نہیں کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

عوام کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں تھا ۔عوامی مساحل کرنے میں کسی بھی قسم کا کوئی کردار نہ ہونے کی وجہ یوسی ممبران اور علاقہ کی عوام مایوس ہو چکے تھے یونین کونسل ممبران کی بارہ اصرار پر یونین کونسل چیرمین نے اجلاس بلانے گوارہ نہیں کیا آخر مجبور ہو کر یونین کونسل چیرمین کے خلاف یونین کونسل وائس چیرمین کے زیر صدارت میں عدم اعتماد کا ووٹ کیا گیا جس میں بھاری اکثریت نے چیرمین پر عدم اعتماد کیا جس کو باقاعدہ طور اجلاس میں منظور کیا جسکی تمام کاروائی کے عمل کو لوکل گورنمنٹ سیکرٹری بلو چستان ضلع نصیر آباد انتظامیہ کو بھیج دیا جائے گا یونین کونسل شوری ڈرابی نئے چیرمین کے لیئے باقاعدہ طور پر قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا۔