پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونخوا وطن اور مظلوم عوام کی ترجمان پارٹی کی حیثیت سے اپنے اصولی اور وطن دوست موقف پر کاربند عمل رہتے ہوئے عوام اور وطن کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، احمد خان لونی
پیر 21 نومبر 2016 20:55
(جاری ہے)
شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں۔ ہماری سیاست کا معیار جمہوری کی بالادستی ، جمہوریت کی حکمرانی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست نسلی ، لسانی ، مذہبی تعصب کی بنیاد پر استوار نہیں ہے بلکہ حاکم اورمحکوم، ظالم اور مظلوم کی بنیادپر استوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے تمام عمر انگریزی استعمار کے خلاف اور مظلوم عوام واقوام کی حقوق کی جدوجہد میں گزاری تاریخ میں خان شہید کا نام ہمیشہ روشن ہوگا ۔ ہماری طاقت عوام ہیں اور عوام کی رہنمائی پشتونخوامیپ کررہی ہے ۔ پشتونخوامیپ نے ہر فورم پر اپنے غیور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ مقررین نے کہا کہ ماضی میں عرصہ دراز سے مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنیوالوں نے عوام کو صرف کرپشن واقرباء پروری ، میرٹ کی پامالی کو پروان چڑھایا لیکن موجودہ حکومت بالخصوص پشتونخوامیپ کی درست سیاست و پالیسی کے بدولت زندگی کے تمام شعبوں کے اداروں کو فعال کرکے انہیں عوامی خدمت پر مامور کیا گیا ۔ اور پارٹی کی بلا امتیاز عوامی خدمت کے بدولت آج پشتونخوا وطن کے غیور عوام جوق در جوق پشتونخوامیپ میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں۔ جو کہ پارٹی کی درست سیاست وفکر پر مہر تصدیق ہے ۔ مقررین نے شمولیت کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو ہر گھر پہنچاکر سبی میں پارٹی کو مزید فعال ومنظم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.